2 February, 2026
شہرت، قبولیت عند اللہ کی نہ شرط ہے اور نہ ہی دلیل— ہاں ایک علامت ہو سکتی ہے۔
قبولیت کی دلیل رضائے الہی ہے اور جس کا اظہار دنیا میں وحی کے ذریعے اور آخرت میں اللہ کا اعلان ہے۔
چونکہ وحی منقطع ہو چکی ہے تو ہمارے پاس یہی چارہ ہے کہ ہم اخلاص اور اتباع سنت کے سائے میں عمل کریں اور اللہ سے حسن ظن رکھیں۔
ہاں! کچھ علامات قبولیت کی مندرجہ ذیل ہیں جو تشفی قلب کا ذریعہ ہو سکتی ہیں:
اتباع سنت کی توفیق، والدین کی خدمت کی توفیق، علماء حق کے دل میں محبت اور منزلت، رقیق القلبی، خداترسی اور مظلوموں کی حمایت کی توفیق۔
سلیمان احمر